ممتاز مسلم رہنماؤں نے کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات؛ وزیر داخلہ نے دہشت گرد تنظیموں کی جانب متوجہ ہو رہے مسلم نوجوانوں کے معاملے پر ان سے مانگی مدد، مسلمانوں کی تشویشات کا خیال رکھنے کی یقین دہانی کی

Rajnath Singh meets J & K youthملک کے ممتاز مسلم رہنماؤں کے ایک وفد نے آج وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور ان کو مسلم کمیونٹی کو درپیش مختلف مسائل کے بارے میں آگاہ کیاجن سے ملک کے مسلمان روبرو ہیں۔ وزیر داخلہ نے نہ صرف ان کے نقطۂ نظر کو بغور سنا بلکہ یقین دہانی کی کہ مسلمانوں کو جو خدشات لاحق ہیں ان کاخیال رکھا جائیگا۔انھوں نے کمیونٹی کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ ان کو غیر محفوظ محسوس کرنے کی کوئی وجوہات نہیں ہیں۔

KamalFaruquiآر.این.آئی. کو میٹنگ کی تفصیلات سے مطلع کرتے ہوئے دہلی کے ممتاز مسلم رہنما کمال فاروقی نے ملاقات کو بہت ہی مثبت پیش رفت بتایااور کہا کہ کمیونٹی سے متعلق تمام اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ سب سے زیادہ نمایاں طور پر جن مسائل پر چرچہ ہوئی ان میں وقف کا مسئلہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملّیہ اسلامیہ کے اقلیتی کردار کا معاملہ اور نام نہاد اسلامی دہشت گردوں سے ملک کو درپیش خطرے اور اس لعنت سے نمٹنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال ہوا۔

KalbeJawadممتاز عالم دین مولانا کلب جواد نے بھی مثبت باتچیت کی تعریف کی۔آر.این.آئی. کو میٹنگ کی کاروائی کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ سب سے اہم موضوع جس پر بات چیت ہوئی وہ ہندوستان میں آئی.ایس.آئی.ایس. جیسی دہشت گرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کا مسئلہ ہے۔ وفد نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ یہ دہشت گرد اسلام مخالف ہیں اور ان کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسلام اخوّت اور بھائی چارے کا مذہب ہے۔ عام اتفاقِ رائے یہ بنا کہ علماء کو دہشت گردوں کے خلاف ہر پلیٹ فارم خاص کر ممبر سے بولنا ہوگا اور ان کو بے نقاب کرنا ہوگا۔مولانا کلب جواد نے دہشت گردوں کی فنڈنگ کے ذرائع کی جانچ پڑتال اوراسے روکے جانے پر بھی زور دیا۔

راج ناتھ سنگھ نے یقین دہانی کی کہ وہ ان دہشت گردوں سے ملک کو چھٹکارا دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ہندوستانی عوام کو ورغلانے میں ناکام رہی ہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے علماء اور دیگر رہنماؤں کو جوڑ کر ایک کمیٹی کے قیام کی بھی بات کی تاکہ دو طرفہ مواصلات قائم ہو سکیں اور مختلف مسائل وزیر داخلہ تک پہنچ سکیں۔

میٹنگ میں این ایس اے اجیت دوال اور وزارت داخلہ کے اہم افسران نے بھی شرکت کی۔

You may also like...

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *