کس طرح لگائے جائیں گے ایک لاکھ کلو میٹر قومی شاہراہوں کے دونوں جانب ہرے بھرے درخت؟

تین دن کے سیمینار میں ماہرین کریں گے تبادلۂ خیال

national-highway-1آر.این.آئی.

nitingadkariنیشنل گرین ہائی وے مشن (این. جی. ایچ. ایم .) کو ملک کے ایک لاکھ کلومیٹر طویل قومی شاہراہوں کے دونوں جانب درختوں کو لگانے کی منصوبہ بندی، عمل درآمداور نگرانی کا کام سونپا گیا ہے۔ اس کام پرموئثر طریقہ سے عمل در آمدکرنے کے لئے این. جی. ایچ. ایم . دنیا کے مختلف حصّوں میں ہو رہی تحقیق اور تجربہ کو سمجھ کر انھیں ملک کے حالات کے حصاب سے ڈھالنے اور پائلٹ پروجکٹ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ انھیں بڑے پیمانہ پر لوگو کیا جا سکے۔اس تناظر میں این.جے.ایچ.ایم. دہلی میں وسنت کنج واقع مدھیانچل میں سات نومبر سے ایک تین روزہ سیمینار منعقد کرنے جا رہا ہے جس میں مختلف متعلقہ شعبوں سے منسلک ماہرین اپنے خیالات رکھیں گے۔

نیشنل گرین ہائی وے مشن (این.جی.ایچ.ایم) کو ہندوستانی قومی شاہراہ اتھارٹی (این.ایچ.اے.آئی) کے تحت سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کی وزارت کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد قومی شاہراہوں کے دونوں جانب سبز کاریڈور تیار کرنا ہے تاکہ آلودگی مبرّا آب و ہوا اور جامع ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

newlogoسیمینار کے افتتاحی سیشن میں سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی وے وزیر نتن گڈکڑی مہمان خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر اے کے بھٹاچاریہ (مشن ڈائریکٹر نیشنل گرین ہائی وے مشن)،جناب راگھو چندر (صدر این.ایچ.اے.آئی)، جناب وجے چھبّر (سابق سیکرٹری، وزارتِ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے)، جناب سی.کے. وارشنے (سابق پروفیسر اور ڈین جے.این.یو.)، جناب اے.پی. فرینک نورونہا ( ڈائریکٹر جنرل پی.آئی.بی.) ، ڈاکٹر ہینس فریڈرِک (آئی.این.بی.اے.آر.، چین) اور انُج شرما (ڈپٹی جنرل مینجر، نیشنل گرین ہائی وے مشن) افتتاحی سیشن میں اپنے خیالات رکھیں گے۔ اس موقع پر عالمی بینک، آئی.ٹی.سی.، یس بینک، آئی.این.بی.اے.آر. اور ٹیری کے ساتھ مفاہمت کی ایک قرارداد پر دستخت ہوں گے۔

تین روزہ سیمنار کا مقصد این.جی.ایچ.ایم. کی دیکھ ریکھ میں سینٹر فار انوویشنز اِن گرین پاتھ ویز (Centre for Innovations in Green Pathways) کے نام سے ایک علمی مرکز قائم کرنا ہے جو قومی شاہ راہوں کو ہرا بھرا بنانے کے لئے تحقیق، جدّت طرازی، تربیت اور صلاحیت تیار کرنے کے پروگراموں کا نفاذ اور ان کو موئثر طریقہ سے پھیلانے کا کام کرے گا۔ مختلف تکنیکی سیشن اسی مقصد سے رکھے گئے ہیں تاکہ متعلقہ شعبوں کے ماہرین اپنے خیالات رکھ سکیں۔

سیمینار منعقد کرنے کی ذمہ داری آؤٹ لک میگزین نے لی ہے۔

image_pdfimage_print

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *